کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں، سندھ حکومت کا صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کم سےکم تین ماہ کیلئےملتوی کئے جائیں یا  دو مراحل میں کروائے جائیں۔

سندھ حکومت نے خط میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں تین اضلاع اور دوسرے میں 4اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

جمہوریت دشمن ہی بلدیاتی انتخابات کیخلاف ہیں، حافظ نعیم الرحمان

خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے باعث سیکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کےاجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی نےسیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سےآگاہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں