پاکستان کی بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست


 تین ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بنگلادیش نے پاکستا ن کو جیت کیلیے174رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں جاری تین ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں  پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل آئے۔ 174 رنز ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے 56 بالوں پر 69 اسکور بنائے، کپتان بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہو گئے۔ محمد نواز سے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 اسکور بنایا جبکہ آصف علی دو بالوں پر دو اسکور بنایا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔

شکیب الحسن اور لٹن داس نے55 بالز پر88 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنائی۔ لیفٹ اور رائیٹ کمبینیشن کے سامنے پاکستانی بالر بے بس نظرآئے۔

لٹن داس42 بالز پر69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 68 رنز بنا  کر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سومیا سرکار 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔نجم الحسین شانتو نے 12 رنز بنا ئے انہیں  محمد وسیم  نے پویلین کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ  اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں