آج کپتان بابر نے شان، آصف اور افتخار کو کیوں اوپر نہیں بھیجا؟


آج کپتان بابر نے شان، آصف اور افتخار کو کیوں اوپر نہیں بھیجا؟؟

پاکستان آج میچ جیت گیا لیکن کپتان بابر نے اوپنرز تبدیل نہیں کیے کیا انھوں نے صحیح کیا ؟ بابر نے آج شان کو ون ڈاون بیٹنگ بھی نہیں کرائی کیا یہ صحیح فیصلہ تھا؟؟

کیا  آج افتخار اورآصف علی کو بھی اوپر بیٹنگ نہیں کرانی چاہیے تھی ؟؟

پاکستان کا مڈل آرڈر بری طرح فلاپ ہے، افتخار سیٹ ہوتے ہیں لیکن بڑا اسکور کیے بنا آوٹ ہوجاتے ہیں، شان مسعود جب اسکور بناتے ہیں وہ ٹیم کے کسی کام نہیں آتے ہیں، حیدر علی مسلسل ناکام ہیں اور آصف علی تو لگتا ہے چھکے لگانا بھی بھول گئے ہیں ، خوش دل پلیئنگ الیون میں نہیں لیکن ان سے بھی بیٹنگ نہیں ہو پارہی۔

اب ٹیم مینجمنٹ کیا کرے؟

کیا تین ملکی ٹورنامنٹ ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے ؟
کیا پاکستان کو فائنل میں ان پانچوں کو آخری موقع نہیں دینا چاہیے ؟؟؟
کیا شان مسعود سے اوپننگ حیدر علی سے ون ڈاون، افتخار سے چوتھے نمبر پر، پانچویں پر خوش دل اور چھٹے نمبر پر آصف علی سے بیٹنگ نہیں کرانی چاہیے ؟؟؟

اب ان پانچوں سے بڑا اسکور ہوا تو ٹھیک ورنہ کیا ان میں سے دو کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے ؟؟

کیا آپ کو اب بھی مڈل آرڈر پر بھروسہ ہے؟؟؟
کیا افتخار احمد ٹی ٹوینٹی کیلئے موزوں ہیں؟
کیا حیدر علی کو مزید چانس ملنا چاہئے؟؟
کیا شان مسعود کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے؟
کیا آصف علی چند گیندوں کے کھلاڑی ہیں ؟
کیا آج نواز کو اوپر صحیح بھیجا گیا؟؟
کیا شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی بنتی ہے؟
کیا ہمیں اسی بیٹنگ لاین پر اعتماد رکھنا ہوگا؟؟
کیا پورا سال بیٹرز کی کارکردگی جانچنے کیلئے کافی نہیں؟؟؟
کیا آصف علی پہلی اننگ کے بیٹس مین ہی نہیں ؟؟؟


متعلقہ خبریں