ویمن ایشیا کپ:پاکستان ٹرافی کی دوڑ سے باہر،سیمی فائنل میں ایک رن سے شکست


ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں  سری لنکا نے پاکستان کوایک رن سے ہرا  کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے  پاکستان کو 2رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم 123 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 121 رنز بناسکی۔

پاکستانی پلیئر بسمہ معروف 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ندا ڈار نے26 رنز بنائے۔ منیبہ علی 18، عمائمہ سہیل 10 اور سدرہ امین نے 10 رنز جوڑے۔

یہ بھی پڑھیں:تین ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست 

سری لنکا نے پہلے  کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی بالر نشرہ سندھو کی تباہ کن بالنگ نے سری لنکن بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا۔

نشرہ سندھو نے 3 سری لنکن پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نداڈار،سعدیہ اقبال، ایمن انور نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

سری لنکا کی ہرشتا نے سب سے 35 رنز بنائے۔انوشکا نے 26 جبکہ  نیلاکشی نے 14 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ  بھارت پہلے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل  میں پہنچ گیا ہے۔ 15 اکتوبر کو بھارت اور سری لنکا آخری معرکے میں مدمقابل ہوں گے

 


متعلقہ خبریں