سرکاری ملازمین نے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کر دیا اور سرکاری ملازمین نے مطالبات تسلیم کروانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کا بھی اعلان کر دیا۔

سرکاری ملازمین کیو بلاک کے باہر جمع ہو گئے اور پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کرنے کا اعلان کیا۔ سرکاری ملازمین نے ایگزیکٹیو الاؤنس صوبوں کی طرز پر اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بریک ڈاؤن حادثہ تھا یا فنی خرابی، جلد معلوم کر لیں گے، خرم دستگیر

احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام ڈیلی ویجز کنٹریکٹ، ایڈہاک، پی ایم پیکج ملازمین کو مستقل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں