متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں، عبدالاکبر چترالی

متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں، عبدالاکبر چترالی

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سیلاب پر نیشنل ایکشن پلان نہیں بنایا۔

پاکستان میں غربت، ملیریا اور اموات بڑھنے کے خدشات، اقوام متحدہ نے امداد کی نئی اپیل کر دی

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ متاثرین سیلاب کو سیاسی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ سیاسی کارکنان کے ذریعے ریلیف کی تقسیم سے کرپشن کے دروازے کھل رہے ہیں۔

سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے، آرمی چیف

مولانا عبدالاکبر چترالی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جائیں، سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں