کراچی میں ڈینگی کے وار تیز، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد میں ڈینگی انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع وسطی، غربی اور کیماڑی سے ہے۔

کراچی میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 44 ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے کیسز میں ضلع کورنگی کے 89، ضلع وسطی کے 50 اور ضلع شرقی کے 42 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غربت، ملیریا اور اموات بڑھنے کے خدشات، اقوام متحدہ نے امداد کی نئی اپیل کر دی

ضلع جنوبی میں 38، ضلع ملیر میں 31، ضلع کیماڑی میں 14 اور ضلع غربی میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ اب تک شہر میں 3 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور رواں سال اب تک شہر میں 11 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں رواں برس ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں