سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

سونے قیمت

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

سندھ جیولرز صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے کا اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

گذشتہ دنوں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی تھی اور سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 پر پہنچ گئی تھی تاہم اب پھر سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں