عمران خان جیسے لوگوں سے اللہ پاکستان کی حفاظت کرے، مولانا فضل الرحمان

Fazal-ur-Rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لوگوں سے اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، انہیں سازش کے تحت ملک کے خاتمے کیلئے لایا گیا، ہم نے اس فتنے کو ہٹا کر سازش کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آزادی کی بات کرتا ہے،یہ آزادی نہیں آوارگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں اس کی بیرونی ملک سے فنڈنگ ثابت ہوئی،اس بار یہ ووٹ کا حق چوری نہیں کر سکتا ،صدر مملکت نےبھی کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی ہے۔

‎پی ٹی آئی نے انتقام کی سیاست کے ذریعے قومی وحدت کو پارہ پارہ کر دیا،مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبہ کو جام کر دیا، کوئی اس سے پوچھے کہ سی پیک منصوبے کو کس کے کہنے پر جام کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم،ملک اور جمہوریت کےساتھ مذاق کر رہا ہے،اسے ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،


متعلقہ خبریں