ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی، پاور ڈویژن


اسلام آباد: پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ اب بجلی کی ترسیل اور جنریشن مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

پاور ڈیژن کے مطابق نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی کی سپلائی مکمل بحال ہو چکی ہے اور اب صرف جگہ جگہ معمول کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر لانے والے بھی پشیمان ہیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کے باعث بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی تھی اور بیشتر علاقے بجلی سے سے محروم ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں