16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو  وہ لانگ مارچ کی کال دے چکے ہوتے۔

مری میں ورکرز کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کال دینے والے ہیں، آپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہے،ضمنی الیکشن نہ ہوتے تو اب تک کال دے چکا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید چاہتے ہیں عمران خان کل کے بجائے آج جیل جائیں، سعید غنی

عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے دفتر بیٹھ کر ہر ضلع کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کہاں کام ہو رہا ہے اور کہاں نہیں، مری میں بھی کام نہیں ہو رہا۔

 

متعلقہ خبریں