قبل از وقت انتخابات ہوئے تو فیصلہ کسی بھی دباؤ کے تحت نہیں ہو گا، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہی ہوں گے، اگر قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو حکومت خود کرے گی۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو فیصلہ کسی بھی دباؤ کے تحت نہیں ہو گا،آئین اس کی اجازت دیتا ہے مگر انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ قازقستان نہایت اہم اور کامیاب رہا،2ماہ میں وزیراعظم کی 40 ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کا ایک کے بعد ایک کامیاب دورہ جاری ہے، سیکا سمٹ میں وزیراعظم نے مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان کے کرپٹ ترین لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،ہماری ضمانتیں ہوئیں، نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے، انہوں نے 200 پیشیاں بھگتیں، مریم نواز نے بھی تقریباً اتنی پیشیاں بھگتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام اور قانون کی نظروں میں سرخرو ہوئے ہیں، یہ کہنا کہ فلاں نے فون کیا ہے ایک شخص کی ذاتی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں