آصف زرداری پر الزام لگا کر عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شرجیل میمن


صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام لگا کر عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں ۔ منی لانڈرنگ ، فارین فنڈنگ ، پشاور بی آر ٹی اور سینکڑوں اسکینڈلز میں یہ آشکار ہو چکا ہے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کاش عمران خان سے کسی کارکن نے پوچھ لیا ہوتا کہ 11 سو ارب اور 262 ارب روپے کے کراچی پیکیجز کہاں گئے ۔  عمران خان بتا دیں ان کے چار سالہ دور میں کراچی میں کون سا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا گیا ۔

انہوں نےکہا کہ  اب الزامات سے کام نہیں چلے گا۔  ایک مرتبہ مصنوعی طریقہ سے عمران خان کو کراچی کا مینڈیٹ دیا گیا ۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر اعظم ثابت ہوئے ۔

عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم رہے، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب اقتدار میں آئے تو پاکستان پر قرضوں کا حجم 25 ہزار ارب روپے تھا ، 4 سالوں میں 50 ہزار ارب تک پہنچا دیا ۔ وہ معصوم لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کے اپنے صدر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ بیرونی سازش کے بیانیہ کے وہ قائل نہیں ۔  پاکستان کا ہٹلر اب اپنے قریبی رفقاء کی بات بھی نہیں سنتا ، بہت لوگ اس کو چھوڑ چکے ہیں ، بہت سے ان سے کنارہ کشی کرنے والے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاریاں طویل ہوتی جارہی ہیں ، ابھی تو 10 ، 12 اضلاع میں کارکنان سے حلف لیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب یہ پورے پاکستان میں کارکنان سے حلف برداری کی تقاریب مکمل کریں گے تو اگست 2023 آجائے گی ۔


متعلقہ خبریں