ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی، سعید غنی

جماعت اسلامی والے بھی ایم کیو ایم کی طرح باتیں کر رہے ہیں، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج عمران خان کو مسترد کردیا، عمران خان کے ناکام جلسے نے پی ٹی آئی کی نام نہاد مقبولیت کا پول کھول دیا۔

آصف زرداری پر الزام لگا کر عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران خان نے ایک رات کراچی میں نہیں گزاری، انہوں نے کراچی کو ایک منصوبہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں