امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا، بابر اعظم

مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کیچز کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم

 کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا۔۔نواز، افتخار اور شاداب مڈل آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں۔

قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں بہترین  کاکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیلیں اور 100 فیصدکارکردگی دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا۔گزشتہ دو میچزمیں مڈل آرڈر نے اچھی کارکردگی دکھائی۔مڈل آرڈر کو ہم بیک کررہے ہیں۔نواز، افتخار اور شاداب مڈل آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کین ولیمسن اور بابراعظم اکھٹے ورلڈ کپ کے سفر پر روانہ

ان کا کہنا ہے کہ فینز پاک بھارت میچ کا انتظار کرتے ہیں، ہم گراونڈ میں محظوظ ہوتے ہیں۔فخر زمان کے آنے سے فرق پڑے گا۔نیوزی لینڈ سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ باولر متعارف کرائے ہیں۔ہمارے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹیم میں آنے سے فاسٹ باولر اٹیک اور مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ  کپتان بابر اعظم  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں