جو پی ڈی ایم کوسہارا دےگا، عزت اوروقارنیلام کرےگا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Ahmed شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا، عزت اوروقارنیلام کرےگا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  اسحاق ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔

ان  کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔بجلی،پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مشکلات کا سامناہے ۔اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ڈیفالٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں،اسحاق ڈار

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی انکوسہارا دےگا، عزت اوروقارنیلام کرےگا۔اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنےملک سےلاپتہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں،نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا۔


متعلقہ خبریں