پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے، وزیرتوانائی خرم دستگیر

عید الاضحیٰ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، نہیں کہہ سکتے، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیرتوانائی اور سابق وزیردفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول اسسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے۔ بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے انکوائری پیر کو موصول ہوگی۔

حکومت نے پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔  وفاقی وزیرتوانائی اور سابق وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول اسسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بین القوامی معیار کے مطابق ان اثاثوں کی سیکیورٹی یقینی ہے۔جوبائیڈن کا بیان مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا  ہےملک بھرمیں اس وقت بجلی کا نظام مکمل بحال ہے۔بریک ڈاون کے بعد کم مدت میں بجلی نظام بحال کیا۔بریک ڈاون کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا۔کراچی سے فیض آبادتک کے علاقوں میں بریک ڈاون ہوا۔سکھر،حیدرآباد ،فیصل آباد اور بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے، امریکی صدر کا الزام

ان کا کہنا ہے کہ بجلی بریک ڈاون کے باعث بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔خیرپور ناتھن شاہ میں ابھی بھی پانی موجود ہے ۔بھان سعید آبادمیں بھی سیلابی پانی موجود تھا ۔سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بریک ڈاون کے باعث نہیں وہاں پانی موجودہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ملک بھر میں بلیک آوٹ نہیں ،بریک ڈاون کوآدھے حصے تک محدود رکھا گیا ۔ بریک ڈاؤن کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے انکوائری پیر کو موصول ہوگی۔انکوائری رپور ٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9روپے 70پیسے فی یونٹ کمی آئی ۔  فکسڈ چارجز کی پالیسی پر نظرثانی کررہے ہیں۔ تھرمیں 2پاور پلانٹس نے بجلی بنانا شروع کردی ہے۔ تھر کا کوئلہ امپورٹڈ کوئلے سے 10گنا سستاہے۔


متعلقہ خبریں