پی ٹی آئی کا صفایا،اقتدار کے دروازے بند، کے پی کی حکومت بھی نہیں ملےگی،منظور وسان


 پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا۔عمران خان کو خیبرپختونخوا میں بھی حکومت نہیں ملے گی۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں بھی حکومت نہیں ملے گی۔عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد ڈاؤن ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس  اور سیاسی غلطیوں کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پورے ملک کو پیغام دے رہا ہوں یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہو رہا ہے، عمران خان

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11 سو ارب اور162 ارب روپےکا حساب مانگ رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں