پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں، نوازشریف

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

فائل فوٹو


سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام پر بیان  سے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دا ر ایٹمی ریاست ہے۔


مسلم لیگ ن رہنما نواز شریف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتاہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن کا بیان:شک ہے کہ حکومت ملکی سلامتی پر مکمل سمجھوتہ کرلےگی، عمران خان

انکا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔ پاکستان دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے۔


متعلقہ خبریں