وزیراعظم کا عوام کو بڑا ریلیف، بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی


وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں کی مد میں عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ۔یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کر دی گئی، پاور ڈویژن

ان کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں