جوبائیڈن کو پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، فواد چودھری

وزیراعظم آفس کی لیک آڈیو کی بولی لگ رہی ہے،ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز میں دستیاب ہے، فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جو بائیڈن کو پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں کچھ پتہ نہیں،ہمارے جوہری اثاثوں کی کمانڈ نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے پاس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام سنٹرلائزڈ ہے،امریکہ کا بی 52 طیارہ نیوکلیئرمیزائل لے کر 6 گھنٹےتک غائب رہا، ہندوستان کا روز ہی سنتےہیں کہ یورینیم چوری ہو گیا۔

امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں،فوادچودھری

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وقت کوئی پاکستان کے اثاثوں کی جانب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا تھا، موجودہ حکومت باقاعدہ منتخب ہو کر نہیں آئی، یہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کر سکتی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں