ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت

قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم اور شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

قومی اسمبلی کے تمام 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھ نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے جب کہ دو نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سات حلقوں سے کھڑے ہوئے تھے جن میں سے انہیں چھ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ ایک نشست وہ ہار گئے ہیں۔

عمران خان نے مردان، پشاور، ننکانہ صاحب، کراچی (کورنگی)، فیصل آباد اور چارسدہ سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کراچی ملیر سے انہیں شکست ہوئی ہے۔

ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی پی ٹی آئی کی مہر بانو کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

صوبائی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف دو جب کہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی

این اے 22 مردان

مردان کے حلقہ این اے22 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے عمران خان 76٫681 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار مولانا محمد قاسم 68٫181 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 24 چارسدہ

این اے 24 چارسدہ کے تمام پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں،پی ٹی آئی کے عمران خان78 ہزار 589 ووٹ لیکر کامیاب جب کہ پی ڈی ایم کے ایمل ولی خان68 ہزار356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 31 پشاور

پشاور کے  تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرختمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران خان57 ہزار 824 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ اے این پے کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 نے ووٹ حاصل لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 108فیصل آباد

این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب

این اے 118 ننکانہ صاحب کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 90 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ ن لیگ کی شذرہ منصب علی خان 78 ہزار 24ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 157 ملتان
ملتان کے تمام 264پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی 59993 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 237 ملیر کراچی

این اے 237 ملیر کراچی کےتمام پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 22493 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 239 کورنگی کراچی

این اے 239 کورنگی کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 50014 ووٹ لے کر آگے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید نیئر رضا 18116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات فوری روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کی تینوں نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، 2 نشستوں پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے۔

پی پی 139شیخوپورہ

ضمنی انتخاب پی پی 100 شیخوپورہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق ن لیگ کے ن لیگ کےچودھری افتخار احمد 40ہزار829 ووٹ لے کر کامیاب قرار جب کہ پی ٹی آئی کے میاں ابوبکرشرقپوری 37ہزار712 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 209خانیوال 

خانیوال حلقہ پی پی 209 کے 68 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل اکرم خان نیازی 71 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار جب کہ ن لیگ کےچودھری ضیا الرحمن 57 ہزار 603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی241 بہاولنگر

پی پی 241 بہاولنگر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ ن لیگ کے امان اللہ ستار48147ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹرز ٹرن آوٹ 48.83 فیصد رہا۔

 


متعلقہ خبریں