روسی ملٹری فائرنگ رینج میں حملہ،11 افراد ہلاک


روس کے فوجی تربیتی مرکز میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد  ہلا ک ہو گئے۔

یوکرین کی سرحد کے قریب روسی  ملٹری فائرنگ رینج میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 11روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ حملے میں پندرہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ صدر پیوٹن کو قتل کرسکتا ہے، جان بولٹن

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی فائرنگ سےدونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔

حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کا تعلق سابق سوویت یونین کی ایک ریاست سے تھا۔


متعلقہ خبریں