وزیر اعظم شہباز شریف کی عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل


وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے،عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔


متعلقہ خبریں