اسمبلی نہیں جانا تو الیکشن لڑتے کیوں ہو، عمران خان گھر میں آرام کریں، اسفند یار ولی

بے زبانوں کو اسمبلی میں لایا گیا ہے، اسفند یار ولی | urduhumnews.wpengine.com

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ جو اسمبلی نہیں جانا چاہتے وہ انتخاب میں حصہ کیوں لے رہے ہیں، عمران خان گھر میں آرام کریں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نےکہا کہ پہلے سے طے تھا کہ الیکشن کے دن نکلوں گا،بیماری کی وجہ سے فعال کردار ادا نہ کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات،پولنگ جاری

ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہے، انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہوں نے اسمبلی میں تو جانا نہیں پھرگھر میں آرام سے بیٹھنا چاہیے۔

اسفند یارولی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں