ووٹ ڈالو، نکلو پاکستان کی خاطر، اسد عمر

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ کے حلقے میں الیکشن ہے تو حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اسد عمر نے کہا کہ انہیں  اس الیکشن کمیشن سے زیادہ امید نہیں ،رانا ثنااللہ نے وزیر ہوتے ہوئے الیکشن کمپین کی، الیکشن کمیشن پر لوگوں کی نظر ہے، سارے پاکستان میں عمران خان کا ووٹ ہے۔

یہ جتنی مرضی دھاندلی کی کوشش کر لیں، عمران خان کے ووٹرز کو نہیں روک سکتے، اسد عمر نے الزام عائد کیا کہ کراچی ملیر کے حلقے میں اسپیشل برانچ کے لوگ اندر بیٹھے ہوئے ہیں، آزاد اور شفاف الیکشن ہو تو 2 تہائی اکثریت سے عمران خان حکومت میں آئیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسحاق ڈار اس دعوے سے آئے تھے کہ عوام کو ریلیف دیں گے،کچھ کرنے کے ضرورت نہیں ، عالمی منڈی میں گری قیمتوں کو عوام تک پہنچانا تھی۔

آئی ایم ایف سے انہیں ٹکا سا جواب مل گیا ہے، انہوں نے غلامی والا ہی کام کیا ہے،آئی ایم ایف نے ان پر پہلے الزام لگایا تھا کہ یہ اعدادوشمار میں ہیر پھیر کرتے ہیں،بڑے بڑے بلوں کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،

اسد عمر نے کہا کہ حقیقت کچھ اور ہے سازش کرنے والے کمروں میں کچھ اور نظر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں