ٹی 20 ورلڈ کپ: دلچسپ مقابلہ، نیدرلینڈز کی یو اے ای کو شکست


ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساوتھ گیلونگ ویکٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 112 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

نیدرلینڈ کے میکس 23 اور کولن ایکرمین کے 17 رنز بنائے جب کہ یواے ای کے جنید صدیقی کی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے پہلے یواے ای نے نیدرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کے باولرز کی جانب سے نپی تلی گیند بازی کی گئی جس کے باعث یو اے ای کا کوئی بھی بیٹر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکا۔

یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 41 اور ایروند 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز کے ڈی لیڈی نے تین جب کہ کلاسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز تک محدود رہی۔

 

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

سری لنکا کی ٹیم نمیبیا کی جانب سے دیا گیا 164 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں