یونس خان اور عبدالحفیظ کاردار پی سی بی ہال آف فیم میں شامل


پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں قومی ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر یونس خان کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔

اس سے قبل فضل محمود، عبدالقادر، حنیف محمد، ظہیر عباس، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔

عبدالحفیظ کاردار اور یونس خان ووٹنگ کے ایک شفاف عمل کے بعد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنے ہیں۔

ووٹنگ کا یہ پینل جاوید میناداد، وسیم اکرم، وقار یونس ثنا میر، ڈاکٹر نعمان نیاز سمیت دیگر پر مشتمل تھا۔

اس ضمن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہال آف فیم کا مقصد اپنے رول ماڈلز کی کامیابیوں کو سراہنا اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں