ضمنی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑےاور بدنظمی


ضمنی انتکابات کے دوران  پُرجوش کارکن ایک دوسرے سے الجھتے  رہے۔ بعض پولنگ اسٹیشن پر گروپوں میں لڑائی  اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ صدر تحریک انصاف کراچی بلال غفار حملے میں زخمی ہو گئے۔

صدر تحریک انصاف کراچی بلال غفار پر ملیر کے علاقے میں حملہ ہوا ہے۔بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی  گئی۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بلال غفار پر این اے 237 کے علاقے ملیر بکرا پیڑی کے نزدیک حملہ ہوا ہے۔بلال غفار اور ان کے ساتھ موجود کارکنان کو مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلی نہیں جانا تو الیکشن لڑتے کیوں ہو، عمران خان گھر میں آرام کریں، اسفند یار ولی

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے غنڈے این اے 237 کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلال غفار پر حملی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی کے جیالے اپنی شکست سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔پولیس کی موجودگی کے باوجود بلال غفار پر حملہ اور تشدد ہوا۔

 کراچی کے حلقہ این اے 237 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 39 میں کیمرے غلط نصب کردیے گئے۔

کراچی کے حلقہ این اے237 میں انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ حلقہ این اے237 انتخابی معرکہ انتخابی عمل میں ضابطے کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے،عمران خان

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن نمبر 39پرسی سی ٹی وی کیمرے غلط پوزیشن پرنصب کردیےگئے۔انتخابی عمل کی نگرانی اور کیمروں کی ریکارڈنگ قابل استعمال نہیں۔

ہم نیوز کی نشاندہی پر پریزائیڈنگ آفیسر محمد مظہر کا غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پریزائڈنگ افسر محمد مظہر نے کہا ہے کہ  سی سی ٹی وی کیمروں کی پوزیشن بروقت ٹھیک کرنے کیلئے انتطامیہ سے درخواست کی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق  ڈی آر او کو آگاہ کردیا ہے۔

پشاور میں ضمنی انتخابات کے دوران  ماحول کشیدہ ہوگیا۔ پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔

پشاور میں  ضمنی انتخابات کے دوران سٹی نمبر 1 شہید حسنین سکول میں بدنظمی کا واقعہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن:الیکشن کمیشن کاموبائل فون کے استعمال کا نوٹس

پی ٹی آئی کارکنوں  نے الزام لگایا ہے کہ اے این پی کے کارکن نے پی ٹی آئی کارکن کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے دونوں کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور کے حلقہ این اے 31 میں مقامی چئیرمین کے نجی سیکورٹی گارڈ نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ اسلحے کی کھلے عام نمائش کررہا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پشاور میں ہی این اے 31  کے ضمنی انتخاب میں میونسپل انٹر گرلز کالج میں دو سیاسی کارکنوں کیجانب سے نعرے بازی کی گئی۔  تلخ کلامی کرنے پر کارکنوں کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔ پولنگ کا عمل وقتی طور پر تعطل شکار رہا۔

ملتان، ننکانہ صاحب، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی لڑائی کے واقعات سامنے آئے۔

ملتان کے حلقہ این اے 157 میں خواتین پولنگ اسٹیشن نمبر 72کے باہرپی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا۔  کارکنان نے پولنگ عملے پر دھاندلی کا الزام لگایا۔

یی بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اور نواز لیگ کے کارکنان لڑ پڑے۔ متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔

خانیوال میں ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز نمبر 38 چک نمبر 79 دس آر میں جھگڑا ہوا۔ پولنگ کا عمل رک گیا۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن 139 میں کارکن لڑ پڑے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں