دھاندلی کا سماں،13 جماعتی اتحاد، عمران خان پھر بھی جیتیں گے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دھاندلی کا سماں اور13 جماعتوں کا اتحاد ہے، پھر بھی عمران خان جیتیں گے اور قومی اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتیں ہیں ایک دستانے پہنا ہوا ہاتھ ہے پھر بھی عمران خان ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے،ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے اہم دن شروع ہوگئے ہیں۔

دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا ایٹم بم محفوظ ہاتھوں میں ہے،3لوگوں نے کہا تھا ہمیں بھارتی دھماکوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دھماکےکرنے چاہئیں،ہم ہندوستان کا روایتی اسلحے سے مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ ایک خوف تھا،میں ،راجا ظفرالحق اور گوہر ایوب نے ایٹمی دھماکوں کی حمایت کی تھی،یقین سے کہنا چاہتا ہوں، پاکستان اٹامک اتھارٹی کی ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑےاور بدنظی

بلاول کہتا ہے سرسری سا بیان تھا، کوئی کانفرنس نہیں کی،جوبائیڈن کے بیان پر اتنا بھونڈا جواب نہیں دینا چاہیے،قومی سلامتی کے ایشو پر قوم حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان تو شہبازشریف کو شوباز شریف اور چیری بلاسم کہتے ہیں،جومنی لانڈرنگ میں مصروف ہیں انہیں ان کی حکومت جانے کا آج پیغام مل جا ئے گا،فضل الرحمان دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین نہیں رکھتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے عوام منتظر ہیں،اگلے اتوار تک عمران خان کال دیں گے، 15یا30 نومبر تو احتیاطً کہتا ہوں، ہمارے پاس اللہ کے بعد عوام کی بہت بڑی تعداد ہے، وہ توقع رکھتی ہے کہ آر پار کرو، ادھر کرو یا ادھر کرو،ہم نسلی اور اصلی ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں