ایٹمی اثاثے مضبو ہاتھوں میں ہیں، صدر بائیڈن غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں، چودھری شجاعت

ایٹمی اثاثے مضبو ہاتھوں میں ہیں، صدر بائیڈن غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں، چودھری شجاعت

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے امریکی صدر کے بیان کو نہایت افسو سناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن پہلے بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ، کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے، امریکی صدر کا الزام

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھارت سمیت کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ ترین ہیں، ہمارے ایٹمی اثاثے پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو زیربحث لانے کا کوئی جواز نہیں، ہمارے ایٹمی پروگرام کو 22 کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2008 کے الیکشن سے چند دن قبل موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن ہمارے گھر آئے, انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کی تعلیم و صحت کے شعبوں میں کارکردگی اور اختیار کردہ پالیسیوں کو سراہا۔

امریکی صدر کا بیان مسترد، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک، اثاثے محفوظ ہیں،وزیراعظم

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس کے بعد جوبائیڈن نے کہا کہ ق لیگ الیکشن جیت گئی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے اور پھر یہی بات انہوں نے پاکستان سے جاتے وقت دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کہی۔


متعلقہ خبریں