پہلے ووٹ پھر بارات، تین دولہے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

پہلے ووٹ پھر بارات، تین دولہے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

چارسدہ: ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے تین دولہے بارات چھوڑ کر پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات،پولنگ ختم، گنتی جاری

یہ واقعہ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چار سدہ میں پیش آیا جہاں تین چچا زاد بھائیوں نے اپنی اپنی بارات چھوڑی اور ووٹنگ میں حصہ لینے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے۔

اس موقع پر موجود ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے دولہوں نے کہا کہ آج ہمیں دوہری خوشی حاصل ہو رہی ہے کیونکہ ایک جانب ہماری شادی ہو رہی ہے جب کہ دوسری جانب ہم ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑےاور بدنظمی

دولہوں کا اجتماعی مؤقف تھا کہ ان کی خوشی اس لیے اور زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے لیڈر کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں