رانا ثنااللہ کی میڈیا بریفنگ کے خلاف ایکشن

خان صاحب! احتجاج تو کب کا ختم ہو چکا، آپ کس کو کہہ رہے ہیں احتجاج ختم کردو؟ رانا ثنا اللہ

لاہور: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی میڈیا بریفنگ کے خلاف ایکشن لے لیا۔

قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات،پولنگ ختم، گنتی جاری

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے وفاقی وزیرداخلہ کو فوری طور پرحلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق عوامی عہدیدار کی پولنگ ڈے پرحلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ضمنی انتخابات: پشاور میں پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے 15 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں