ضمنی انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف

Election 2024

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع


کراچی: ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237  کے پریذائڈنگ افسر نے کیا ہے۔

ضمنی انتخابات، ابتدائی نتائج موصول ہونا شروع، کہیں خان، کہیں اتحادی آگے

پریذائڈنگ افسر کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے  – 237 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران نامعلوم افراد کو پولنگ اسٹیشن میں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ضمن میں پریذائڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ این اے 237 کے علاقے آسو گوٹھ میں واقع پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

پہلے ووٹ پھر بارات، تین دولہے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

پریذائڈنگ افسر کے مطابق 15 سے 16 افراد پولنگ بوتھ کے کمرے تک پہنچے تھے، جب انہیں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا تو پولیس اہلکار کے ہمراہ جاکر انہیں باہر نکالا۔ اس سلسلے میں انہوں ںے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ سہ پہر میں پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں