ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کو 15 شکایات موصول

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے دوران مرکزی کنٹرول روم کو 15 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ضمنی انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالے جانے کا انکشاف

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیادہ تر شکایات کارکنان کے آپس میں تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی کنٹرول روم کو موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری طور پر حل کردیا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے دوران لڑائی جھگڑےاور بدنظمی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ملک بھر میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے ہیں، اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں