وفاق کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنیکی اجازت دینے سے انکار، وزیر اعلیٰ کا اظہار تشویش

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

لاہور: وفاق نے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گندم کی کمی پر پنجاب اور وفاق آمنے سامنے

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی۔

اجلاس میں گندم کے موجودہ اسٹاک سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، یوریا، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری پرویز الٰہی نے منعقدہ اجلاس میں پنجاب کی سبسڈی کیلئے قابل عمل اور بہتر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پنجاب نے خود ادائیگی کر کے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

آٹا، دالیں، آلو، چنا، انڈے، چینی اور مرغی مزید مہنگی ہو گئی

انہوں ںے کہا کہ سندھ او ردیگرصوبوں کو وفاق کی طرف سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جا چکی ہے، وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کرچکا ہے لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف ن لیگ کو پنجاب سے نکالنے کا بدلہ عوام سے لینے کی سازش کررہے ہیں، پنجاب میں گندم کی قلت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے، وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔

اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، این ایف آر سی سی

وزیراعلیٰ پنجاب نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف وجوہات کی بنا پر رواں سال میں گندم کا اسٹاک نسبتاً کم ہے، پنجاب میں سیلاب متاثرین اور دیگر وجوہات کی بنا پر گندم کی امپورٹ ناگزیر ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں