مہنگائی اور بجلی بل لے ڈوبے، عابد شیر علی نے شکست تسلیم کر لی


این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کر لی۔

اپنے بیان میں انہوں نے ہار کو عوام کا فیصلہ قرار دیا اور اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

عابد شیر علی نے ہار کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں