لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ہے، شیخ رشید

اراکین اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، اگر 12 آدمی کم ہو جائیں تو مجھے نہ کہنا: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا 8 میں سے6 نشتیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔

شیخ رشید نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی، تو اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ناہل حکمران اپنےلیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرآئی دے رہےہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے جسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔


واضح رہے گزشتہ روزمتروکہ وقف املاک نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید  کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں