بس نام رہے گا اللہ کا، شکریہ پاکستان، عمران خان


قومی اسمبلی کے تمام 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف چھ نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے جب کہ دو نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔

تحریک انصاف کی شاندار فتح پر عمران خان نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام اور فیس بک  پر۔۔ بس نام رہے گا اللہ کا۔۔ کی پوسٹ شئیر کی ہے، جبکہ ساتھ ہی پاکستانی قوم کا شکری بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)


واضح رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سات حلقوں سے کھڑے ہوئے تھے جن میں سے انہیں چھ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ ایک نشست وہ ہار گئے ہیں۔

عمران خان نے مردان، پشاور، ننکانہ صاحب، کراچی (کورنگی)، فیصل آباد اور چارسدہ سے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کراچی ملیر سے انہیں شکست ہوئی ہے۔

ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی پی ٹی آئی کی مہر بانو کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ صوبائی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف دو جب کہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں