بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک


بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹھکانے سے اسلحہ وگولیاں برآمد کرلی گئیں۔  دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں