ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور


 ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں پیش  ہوئے۔ عدالت نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت دائر مقدمے میں عمران خان عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ  روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بس نام رہے گا اللہ کا، شکریہ پاکستان، عمران خان

جج راجہ آصف محمود نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔آئندہ سماعت پر آپ نے دائرہ اختیار پر مطمئن کرنا ہے۔

اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت  درج مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے  عمران خان کی  ضمانت قبل از گرفتاری  منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش اہونے کا حکم دیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں