بغیر ثبوت کے راناثنا کو اشتہاری بنادیا،لاہور ہائیکورٹ برہم

کسی رکن کے گھر پر پتھراؤ کرایا تو گھر آپ کے بھی محفوظ نہیں رہیں گے، رانا ثنا اللہ

 رانا ثنا اللہ کیخلاف کرپشن کیس میں  لاہور ہائیکورٹ نے  ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر ثبوت کے راناثنا کو پاکستان کا نمبر ون اشتہاری بنا دیا۔ ثبوت پیش کرِیں۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے طلب کرنے پررانا ثناء اللہ کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے دوران  ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے کہا کہ آپ نے مقدمے کےثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں؟

رانا ثناء اللہ نے جس ہاؤسنگ سوسائٹی سےپلاٹ خریدے وہ پلاٹوں کاخرایدارہے۔آپ خریدارکوتحفظ دینے کےبجائے اسکے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

آپ نےکہا رانا ثناء اللہ نے پلاٹ رشوت لےکر خریدے ہیں۔ثبوت کہاں ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے رشوت کس سے لی ہے،ثابت کریں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے طلب کرنے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری میں غلط بیانی سے اندراج کیا گیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بغیر ثبوت کے رانا ثنا اللہ کو پاکستان کا نمبر ون اشتہاری بنا دیا، مقدمے کے غلط اندراج پر کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔


متعلقہ خبریں