کپتان کی کیپٹن اننگز، 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا، چودھری پرویزالٰہی


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بیک وقت قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر جیت کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پرویز الہی نے لکھا کہ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے، نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔


ضمنی الیکشن کے نتائج پی ڈی ایم کے لئے نوشتہ دیوارہیں۔ عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، عوام تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپوراعتماد کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے سارا زورلگاکر دیکھ لیا،عوام نے انہیں ووٹ کی طاقت سے رد کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کی کیپٹن اننگز، 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی6سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں