عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے، عاطف خان

خیبر پختونخوا: مردان میں نیشنل گیمز کا میلہ سج گیا

خیبر پختون خوا کے وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،تاریخی جیت کے بعد غیر فطری پی ڈی ایم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انتخابات کا اعلان ورنہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم اپنے حشر کا ابھی سے اندازہ لگالیں، عوام نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ عمران خان پاکستانی عوام کا لاڈلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان سے محبت کرتی ہے اور ان پر اعتماد کرتی ہے۔ آنے والا وقت عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے۔


متعلقہ خبریں