عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہو چکا، فارن فنڈڈ فتنہ ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج کی نیوز کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، فارن فنڈڈ فتنہ ہمیشہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

انتخابات کا اعلان ورنہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چار سال پاکستان پر مسلط رہے، عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات جیتنے کا یہ مقصد نہیں کہ ملک پر چڑھ دوڑیں، عمران خان کے چار سال کے دوران صرف معیشت تباہ ہوئی، اپنے دور میں صرف دوست ممالک کو ناراض کیا۔

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ اگر ضمنی انتخابات ریفرنڈم ہے تو پھر ملتان اور کراچی کی نشستوں پر کیا کہیں گے؟ عمران خان الیکشن جیتنے پرخاموش رہا اور ہارنے پرشور کرتا ہے۔

صدر مذاکرات میں کردار ادا نہیں کر سکتے، فوری اصلاح نہ کی تو تباہی کے سوا کچھ نہیں، رضا ربانی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی قائدین کو جیل بھیجا، عوام جانتی ہے کون فراڈ ہے اور کون جھوٹا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے میں بندے لگوا کر یرغمال بھی بنایا، صحافیوں پر پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان 172 نمبر پورے کریں اور اپنی حکومت لائیں، ضمنی انتخاب کے بعد حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں 176 ارکان ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹر وے دی، نواز شریف نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی۔

ضمنی الیکشن جیتنے سے جتھہ کلچر اپنانے کا لائسنس نہیں مل گیا،منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا بیک ڈور مذاکرات کر رہا ہے، حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا ایوان صدر کو استعمال کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں