پاکستان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز گرفتار

پاکستان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز گرفتار

فائل فوٹو


اسلام آباد: رواں سال پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے 2446 کیسز درج ہوئے ہیں۔ یہ بات قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتائی ہے۔

وزیراعظم یا اسمگلر؟ مودی کی بندرگاہ سے 445 ارب کی منشیات پکڑی گئی

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تربیلا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، منصوبے پرایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ چار سال میں مکمل ہو گا۔

یو اے ای: انسانی اسمگلروں کیخلاف انٹرپول آپریشن میں شامل ہو گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ٹیوب ویلز اور فلڑیشن پلانٹس کو بتدریج شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں