بھارت، کانگریس کی صدارت کیلئے ووٹنگ مکمل

بھارت، کانگریس کی صدارت کیلئے ووٹنگ مکمل

نئی دہلی: بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس میں پارٹی صدارت کے لیے ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے، نتائج کا اعلان 19 اکتوبر 2022 کو کیا جائے گا۔

بھارتی درخواست مسترد،انٹرپول کاخالصتان رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےسے انکار

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈیا ٹوڈے اور برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق 25 سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ پارٹی صدارت نہرو گاندھی خاندان سے باہر جائے گی۔

کانگریس میں پارٹی صدارت کے لیے دو امیدواران میدان میں ہیں جن میں 80 سالہ ملک ارجن کھارج ہیں جب کہ دوسرے امیدوار 66 سالہ ششی تھرور ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو گزشتہ دو عام انتخابات میں بی جے پی کے ہاتھوں بری طرح شکست کا سامنا ہو چکا ہے۔ شیڈول کے تحت بھارت میں آئندہ عام انتخابات 2024 میں منعقد ہوں گے۔

مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، شہباز شریف

راہول گاندھی نے 2019 میں پارٹی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ سونیا گاندھی نگران صدر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں