پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے ڈیلیور نہیں کیا، وسیم اختر

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں، تحریک انصاف نے بھی ساڑھے تین سال میں کچھ ڈیلیورنہیں کیا۔

ایم کیو ایم کارکنان کس سے اور کیوں گلہ شکوہ کرتے ہیں؟ فواد چودھری

کراچی کے سابق میئر وسیم اختر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ حکومت چھوڑ دینے کا کہنا بہت آسان ہے، میں کہاں جاؤں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسی نے ڈیلیورنہیں کیا۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں جب کہ کراچی کا ٹیکس ادا کرنے والا سیاسی جماعتوں سے ناراض ہے۔

علاوہ ازیں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کا اہم اجلاس گورنرہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے پارٹی سے وابستہ اراکین سندھ اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایم کیو ایم نے چوروں کا ساتھ دیا، اس سے بھول ہو گئی، عمران اسماعیل

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے اہم سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کراچی میں موجود ہی نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں