پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں،امریکا


امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ  کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل کا نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہرے، امریکا نے نئی پابندیاں لگا دیں

واضح رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں کوئی با ضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔


متعلقہ خبریں