آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا


آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ آسٹریلوی حکومت کا موقف ہے کہ بیت المقدس کے تنازعہ کا حل پرامن طریقے اور بات چیت کے ساتھ ہونا چاہئے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بیت المقدس کی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

واضح رہے کہ پینی وونگ نے 2018میں بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو یکطرفہ اور خطرناک فیصلہ قرار دیا تھا

اس سے پہلے آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کے دبائو کے تحت 2018میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں